January 20, 2026 9:49 PM

printer

اَراولی پہاڑی سلسلے میں واقع Kumbhalgarh وائلڈ لائف سنچری کو ماحولیات کیلئے حساس زون قرار دیا گیا ہے

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نے اروالی پہاڑی سلسلے میں واقعے کُمبھل گڑھ وائلڈ لائف سینکچری کو ماحولیاتی اعتبار سے حساس زون قرار دینے والا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو نے بتایا کہ زون قرار دینے سے نہ صرف اُس علاقے کے نباتات کے تحفظ میں مدد ملے گی، بلکہ یہ سینکچری کے اندر اور اطراف رہنے والی قدیم برادریوں کی بھی مدد کرے گا۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کُمبھل گڑھ وائلڈ لائف سینکچری کے اطراف صفر سے ایک کلومیٹر کا رقبہ، وسیع تر جنگلاتی حیات اور پرندوں کی اقسام کا مسکن ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔