February 3, 2025 2:38 PM

printer

اور 38 ویں قومی کھیلوں میں کرناٹک کے 15سالہ Jonathan Gavin Antony نے مردوں کے 10میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے

اتراکھنڈ میں جاری 38 ویں قومی کھیلوں میں کرناٹک کے 15 سالہ Jonathan Gavin Antony نے سینئر قومی کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ انٹونی نے 240 اعشاریہ سات پوائنٹس حاصل کئے، جبکہ سروسز کے رویندر سنگھ نے 240 اعشاریہ تین پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ سروسز کے ایک اور نشانے باز گُرپریت سنگھ نے 220 اعشاریہ ایک پوائنٹس کے ساتھ کانسے کا تمغہ  حاصل کیا۔

اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے والے سربجوت سنگھ، جو ہریانہ کی نمائندگی کررہے ہیں، چوتھا مقام حاصل کیا۔ فی الحال سروسز پوائنٹس کی فہرست میں سونے کے 17، چاندی کے 10 اور کانسے کے 8 تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ اتراکھنڈ میں مختلف مقات پر کھیلے جارہے قومی کھیلوں میں کرناٹک سونے کے 17، چاندی کے 9 اور کانسے کے 9 تمغوں کے ساتھ دوسرے مقام پر ہے۔ مہاراشٹر سونے کے 13، چاندی کے 23 اور کانسے کے 16 تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔