کرکٹ میں آج مینچسٹر کے Old Trafford میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اینڈرسن-تندولکر ٹرافی کے تحت چوتھا ٹیسٹ میچ شروع ہوا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اب سے کچھ دیر پہلے بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 195 رن بنا لئے تھے۔
اِس سے پہلے سلامی بلے باز یسشوی جیسوال نے 58، جبکہ کے ایل راہل نے 46 رن بنائے۔ بھارت اِس وقت پانچ میچوں کی سیریز میں ایک -دو سے پیچھے ہے۔ x