انگلینڈ نے انتہائی دائیں بازو کے دو اسرائیلی وزیروں کی جانب سے غزہ کے متعلق دیئے گئے بیانات کے سلسلے میں اُن پر پابندی عائد کردی ہے۔انگلینڈ کے وزیر خارجہ David Lammy نے بتایا کہ Itamar Ben Gvir اور Bezalel Smotrich دونوں ہی پر برطانیہ میں داخل ہونے کے سلسلے میں سفری پابندی عائد ہوگی اور پابندی کے اقدامات کے طور پر ملک میں موجود اُن کے اثاثے منجمد کردیئے جائیں گے۔ دوسری طرف اسرائیل نے اِن پابندیوں کو یہ کہہ کر ظلم پر مبنی قرار دیا ہے کہ یہ بات ناقابل قبول ہے کہ منتخبہ نمائندوں اور حکومت کے ارکان کے خلاف اِس طرح کی کارروائی کی جائے۔ اسرائیل کے وزیر خارجہ Gideon Saar نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے کابینہ کی میٹنگ ہوگی تاکہ اُن کے مطابق اِس ناقابل قبول فیصلے کے بارے میں رد عمل ظاہر کیا جاسکے۔
Site Admin | June 10, 2025 9:41 PM
انگلینڈ نے غزہ کے بارے میں دو اسرائیلی وزیروں کے بیان کے سلسلے میں اُن پر پابندی عائد کردی ہے
