ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 13, 2025 9:33 PM

printer

انگلینڈ میں جاری عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں بھارتی خاتون مکے بازوں کو چار تمغے ملنا طے ہے

لیور پول میں عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں آج بھارت کی خاتون مکّے باز میناکشی ہُڈا 48 کلو گرام کے سیمی فائنل میں منگولیہ کی مکے باز کو ہراکر فائنل میں داخل ہونے والی تیسری بھارتی خاتون مکّے باز بن گئی ہیں۔ میناکشی نے چمپئن شپ میں اب بھارت کیلئے چوتھا تمغہ یقینی کرلیا ہے۔ سابق ایشیائی چمپئن اور عالمی کپ میں چاندی کا تمغہ جیت چکی مناکشی نے 2023 میں عالمی چمپئن شپ میں تمغہ جیت چکی منگولیہ کی مکے باز پر پانچ-صفر سے شاندار جیت حاصل کی۔ اِس جیت کے ساتھ مناکشی، دولت مشترکہ کھیلوں میں 57 کلو گرام کے زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی Jaismine Lamboria اور 80 کلو گرام سے زیادہ کے زمرے میں Heavyweight مکّے باز Nupur Sheoran کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔ یہ دونوں اپنے اپنے مقابلے جیت کر فائنل میں پہنچی ہیں۔