انگلینڈ میں اگلے سال 12 جون سے 5 جولائی کے دوران منعقد ہونے والے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2026 میں بھارت کو آسٹریلیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ سمیت گروپ۔1 میں رکھا گیا ہے۔ خواتین عالمی کپ کا یہ دسواں ٹورنامنٹ ہوگا، جو 24 دن تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 12 جون کو Edgbaston میں میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا۔ Edgbaston کے علاوہ Hampshire Bowl، Headingley، Old Trafford، The Oval، Bristol County Ground اور Lord’s، وہ دیگر مقام ہیں جہاں ٹورنامنٹ کے میچ کھیلے جائیں گے۔ Edgbaston ہی میں بھارت، اس ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مقابلہ 14 جون کو پاکستان کے ساتھ کھیلے گا۔
دیگر چار ٹیمیں اگلے سال ہونے والے عالمی کوالیفائرس مقابلوں میں سے چُنی جائیں گی۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 5 جولائی کو Lord’s میں کھیلا جائے گا۔ x