لیڈز کے Headingley میں جاری اینڈرسن- تنڈولکر ٹرافی کے تحت انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کے سامنے جیت کے لئے 371 رن کا نشانہ رکھا ہے۔ کل رات چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 21 رن بنالئے تھے۔
آج کھیل کے آخری دن انگلینڈ کو جیت کے لئے 350 رن جبکہ بھارت کو جیت کے لئے دس وکٹ کی ضرورت ہے، اس طرح سے یہ ٹیسٹ اب کافی دلچسپ ہوگیا ہے۔x
Site Admin | June 24, 2025 1:53 PM
انگلینڈ آج دوپہر لیڈز میں بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں، اپنے کل کے اسکور، بغیر کسی نقصان کے 21 رن سے آگے کھیلنا شروع کرے گا