انکم ٹیکس محکمے نے جائزہ سال 2025-26 کے لیے ڈیٹا پر مبنی NUDGE مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت ٹیکس دہندگان کو ترغیب دی جا رہی ہے کہ وہ رسک اینالیٹکس کے ذریعے ممکنہ طور پر نااہل قرار دی گئی کٹوتیوں اور استثنائی دعووں کا رضاکارانہ طور پر جائزہ لیں۔
شناخت شدہ ٹیکس دہندگان سے Non-Intrusive Usage of Data to Guide and Enable (NUDGE)مہم کے تحت ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے درخواست کی جا رہی ہے کہ وہ ایسی غلطیوں کو درست کریں، کیونکہ نظرِ ثانی شدہ انکم ٹیکس ریٹرن ITR داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔
محکمے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان تک یہ رسائی مشاورتی نوعیت کی ہے اور اعتماد کو اولیت دینے کے طریقۂ کار کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد جہاں ضرورت ہو وہاں رضاکارانہ اصلاح کو ممکن بنانا ہے۔
Site Admin | December 23, 2025 9:42 PM
انکم ٹیکس محکمے نے جائزہ سال 2025-26 کے لیے ڈیٹا پر مبنی NUDGE مہم کا آغاز کیا ہے