July 30, 2025 9:47 AM | IT Department

printer

انکم ٹیکس محکمے نے، انکم ٹیکس بِل 2025 کے تحت، ٹیکس کی شرحوں میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کے امکان سے انکار کیا ہے۔

انکم ٹیکس محکمے نے، انکم ٹیکس بِل 2025 کے تحت، ٹیکس کی شرحوں میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کے امکان سے انکار کیا ہے۔ محکمے نے، مجوزہ انکم ٹیکس بِل 2025 کے سلسلے میں وضاحت جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اِس کا مقصد محض زبان کو آسان بنانا اور غیر ضروری اور فرسودہ شِقوں کو ختم کرنا ہے اور اِس کے تحت انکم ٹیکس شرحوں میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کی کوئی تجویز نہیں ہے۔

یہ وضاحت، میڈیا کی ایسی بہت سی خبروں کے بعد جاری کی گئی ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیا بِل، کچھ خاص زمروں کے ٹیکس دہندگان کے لیے، طویل مدّتی اثاثوں کے فائدوں LTCG ٹیکس شرحوں کی جگہ لے گا۔

انکم ٹیکس محکمے نے اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ اِس  نئے بِل میں قانون کو مزید آسان بنانے پر توجہ دی گئی ہے، تاکہ موجودہ شِقوں کو سمجھا جا سکے اور اِن پر بآسانی عمل کیا جا سکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔