انڈینStatistical Service-ISS، Indian Skill Developmen Service-ISDSاور سینٹرل انجینئرنگ سروس CES کے زیر تربیت افسران نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ ISS افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈیٹا پر مبنی آج کی دنیا میں اعداد وشمار کی اہمیت میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے اور اِن افسران نے اِس سلسلے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے ISDS کے افسروں سے کہا کہ ہنرمندی اور معلومات کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی اور سماجی پیشرفت کے اصل انجن ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جن ممالک نے زیادہ ہنرمند افرادی قوت تیار کی ہے وہ عالمی چیلنجوں سے بہتر طور پر نمٹ سکتے ہیں اور مختلف شعبوں میں ابھرتے ہوئے امکانات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔
Site Admin | September 29, 2025 9:40 PM
انڈینStatistical Service-ISS، Indian Skill Developmen Service-ISDSاور سینٹرل انجینئرنگ سروس CES کے زیر تربیت افسران نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی