انڈین فارین سروِس کے زیر تربیت افسران نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔ اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت کی سفارتکاری، ملک کو سال 2047 تک ترقی یافتہ بنانے کے ویژن اور گھریلو اہداف کے مطابق ہونی چاہیے۔ انہوں نے افسران سے امن، تکثیریت اور بات چیت جیسی تہذیبی اقدار کو سب سے اوپر رکھنے اور عالمی نظریات کے تئیں کُھلا ذہن رکھنے کی اپیل کی۔ تیزی سے بدلتے عالمی سیاسی حالات اور ماحولیاتی منظر نامے کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی چیلنجوں کو حل کرنے میں بھارت کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ صدر جمہوریہ نے بیرونی ممالک میں بھارت کی ثقافت کو فروغ دینے میں ثقافتی سفارتکاری کے بڑھتے رول پر زور دیا۔
Site Admin | August 19, 2025 10:12 PM
انڈین فارین سروِس کے زیر تربیت افسران نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی
