انڈین ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش، IABD نے جمعہ کے روز ڈھاکہ میں بھارت کے گوناگوں ثقافتی ورثے کا جشن منانے کیلئے نوراتری کے موقع پر ڈانڈیا اور گربا راس کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں بھارتی برادری کے اراکین، فرینڈس فرام بنگلہ دیش اور شائقین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بنگلہ دیش میں بھارت کے ہائی کمشنر پِرنے ورما نے IABD کے عہدیداروں کے ساتھ تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ہائی کمشنر ورما نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام، بھارت کی گوناگوں ثقافتی وراثت کی نمائندگی کرتے ہیں اور بھارت اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان ثقافتی رابطوں کو مستحکم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔×
Site Admin | September 20, 2025 3:03 PM
انڈین ایسوسی ایشن آف بنگلہ دیش، IABD نے جمعہ کے روز ڈھاکہ میں بھارت کے گوناگوں ثقافتی ورثے کا جشن منانے کیلئے نوراتری کے موقع پر ڈانڈیا اور گربا راس کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا۔