January 13, 2026 2:20 PM

printer

انڈین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آج سے نئی دلّی میں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے

انڈین اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آج نئی دلّی میں اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔ دو بار اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو بھارت کے اِس چیلنج میں قائدانہ کردار ادا کریں گی۔ سندھو کو فی الحال 18 واں درجہ حاصل ہے اور وہ2025  کے ایک مشکل سیزن اور طویل عرصے تک ایک چوٹ سے صحتیابی کے بعد واپس آرہی ہیں۔

اِدھر مالویکا بنسوڑ اور نوجوان تنوی شرما، خواتین کے سنگلز میں بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

خواتین کے ڈبلز تریسا جولی اور گائتری گوپی چند، بھارتی چیلنج میں قائدانہ کردار ادا کریں گی۔

مردوں کے سنگلز میں لکشیہ سین اور آیوش شیٹی اپوننگ راؤنڈ میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گے، جس کا مطلب ہے کہ اِن میں سے کوئی ایک آگے تک جائے گا۔