بھارت آج سے امریکہ کے لیے بین الاقوامی ڈاک خدمات پھر سے شروع کرے گا۔ ایک ریلیز میں مواصلات کی وزارت نے کہا کہ انڈیا پوسٹ نے اب امریکہ کے کسٹم اور سرحدی تحفظ کے ساتھ وسیع نظام کے فروغ اور تال میل کے بعد ڈلیوری ڈیوٹی پیڈ پروسیسنگ کے لیے ایک شکایتی میکانزم قائم کیا ہے۔ وزارت نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ یہ نیا سیٹ اَپ کسی اضافی ڈیوٹی یا تاخیر کے بغیر امریکہ میں مکمل انضباطی تعمیل، کسٹم کے تیزی سے کلیرینس کو یقینی بنائے گا۔×
Site Admin | October 15, 2025 9:49 AM | Ind US Postal Service
انڈیا پوسٹ کسٹم-شکایات کے نئے نظام قائم کرنے کے بعد آج سے امریکہ کے ساتھ بین الاقوامی ڈاک خدمات پھر سے شروع کرے گا۔
