انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آج سے نئی دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں لکشیہ سین، ہم وطن آیوش شیٹی کو 21-12 اور 21-15 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ مردوں کے ڈبلز مقابلوں میں ایم آر ارجن اور ہری ہرن Amsakarunan نے ملیشیاء کے Ong Yew Sin اور Teo Ee Yi کی جوڑی کو 21-15 اور 21-18 سے شکست دے کر دوسرے رائونڈ میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں گائتری گوپی چند اور تریشا جولی کی جوڑی بھی تھائی لینڈ کی Ornicha Jongsathapornparn اور Sukitta Suwachai کی جوڑی کو 21-15 اور 21-11 سے ہرا کر دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔
Site Admin | January 13, 2026 9:35 PM
انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ آج سے نئی دلّی کے اندرا گاندھی انڈور اسٹیڈیم میں شروع ہو گیا ہے