January 24, 2026 10:20 AM | India Energy Week

printer

انڈیا انرجی ویک – IEW 2026 کا انعقاد 27  جنوری سے 30  جنوری تک گوا میں کیا جائے گا۔

انڈیا انرجی ویک – IEW 2026 کا انعقاد 27  جنوری سے 30  جنوری تک گوا میں کیا جائے گا۔ کل شام پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ IEW توانائی کی یقینی فراہمی، اقتصادی ترقی اور پائیداریت کے تئیں بھارت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہ اس چار روزہ تقریب سے بھارت کو توانائی سے متعلق اہم عالمی ہب کا درجہ ملے گا۔

انڈیا انرجی ویک 2026 میں 75 ہزار مندوبین، چھ سو سے زیادہ نمائش کار شرکت کریں گے جن میں 180 بین الاقوامی نمائش کار، پانچ سو سے زیادہ مقررین اور 120  سے زیادہ کانفرنس سیشن شامل ہیں۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات، کینیڈا، نیدر لینڈس اور عُمّان کے 17 وزراء اور نائب وزراء نے اِس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔ بین الاقوامی انرجی فورم BIMSTEC اور یوریشیائی اقتصادی یونین جیسی بین الاقوامی تنظیمیں بھی اِس میں شرکت کریں گی۔

جناب پوری نے بتایا کہ اصل کانفرنس کے علاوہ الگ سے کئی پروگرام اور گول میز مباحثے منعقد کیے جائیں گے۔ اِن میں نواں وزیراعظم راؤنڈ ٹیبل شامل ہے، جس میں وزیراعظم نریندر مودی توانائی اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنیوں کے CEO سرکاری شعبے کی کمپنیوں اور نجی شعبے کے رہنماؤں سے بات چیت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔