ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

September 11, 2025 9:42 PM

printer

انڈونیشیا کے شہر بالی میں بھیانک سیلاب میں کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں

انڈونیشیا کے شہر بالی میں، ایک دہائی میں جزیرے کے بدترین سیلاب سے کم سے کم 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ سیلاب موسلادھار بارشوں کے باعث آیا ہے جس کی وجہ سے دریائوں میں طغیانی آگئی ہے۔ Denpasar میں دو افراد لاپتہ ہیں جہاں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ سیکڑوں مکینوں کو باہر نکالا گیا ہے کیونکہ گھروں میں پانی بھر گیا ہے، سڑکیں بلاک ہوگئی ہیں اور پُلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقے میں پہنچنے کیلئے بچائو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ Jembrana اور Gianyar کے حصے شدید طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ ایک ہفتے کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا گیا۔ سیاحوں کے مقبول مقامات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔