December 1, 2025 2:58 PM

printer

انڈونیشیا میں طوفانی بارش کے بعد تباہ کن سیلاب آنے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 442 تک پہنچ گئی ہے۔

انڈونیشیا میں طوفانی بارش کے بعد تباہ کن سیلاب آنے اور چٹانوں کے ٹکڑے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 442 تک پہنچ گئی ہے۔ قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے سے متعلق قومی ایجنسی کے مطابق مختلف صوبوں میں 402 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ اِن صوبوں میں شمالی سُماترا، مغربی سُماترا اور آچے شامل ہیں۔ امدادی ٹیموں کو سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سب سے زیادہ تباہی سُماترا جزیرے میں ہوئی ہے۔ وہاں ہزاروں باشندوں کا رابطہ منقطع ہوکر رہ گیا ہے۔ انڈونیشیا کے صدر Prabowo Subianto نے آج سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملنے کیلئے وہاں کا دورہ کیا۔ x