انڈونیشیا ماسٹرس سُپر500 بیڈمنٹن میں آج جکارتہ میں خواتین سنگلز کے پہلے مرحلے میں بھارت کی سرکردہ بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو کا مقابلہ ویتنام کی کھلاڑی T.L.Nguyen سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق شام چار بجکر 40 منٹ پر شروع ہوگا۔
مردوں کے سنگلز کے پہلے مرحلے میں کرن جارج کا مقابلہ کوریا کے Jeon Hyeok-jin سے ہوگا۔ یہ میچ آج دس بج کر 40 منٹ پر شروع ہوگا۔ دوسری طرف لکشیہ سین کا سامنا جاپان کے کھلاڑی Takuma Obayashi سے ہوگا۔ یہ میچ شام سات بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔
کل ٹورنامنٹ کے پہلے دن خواتین ڈبلز کے پہلے مرحلے میں Tanisha کراسٹو اور اشون پُنپّا کی بھارتی جوڑی نے تھائی لینڈ کی جوڑی کو 21-6، 21-14 سے شکست دی۔x