March 21, 2025 2:56 PM

printer

انّ پورنا دیوی نے آبروریزی کی کوشش کے ایک کیس میں آج الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کی رائے زنی پر اعتراض کیا اور اِسے نامناسب قرار دیا

خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر انّ پورنا دیوی نے آبروریزی کی کوشش کے ایک کیس میں آج الہ آباد ہائی کورٹ کے جج کی رائے زنی پر اعتراض کیا اور اِسے نامناسب قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی رائے زنی سے سماج میں غلط پیغام جائے گا۔

 پارلیمنٹ کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی رائے زنی کے، ایسے کیسز سے متعلق مختلف فیصلوں پر منفی اثر پڑے گا اور اس سے غلط کاموں کی ذہنیت کو بڑھاوا ملے گا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت جج کی اس طرح کی رائے زنی کا نوٹس بھی لے گی۔

اس سے پہلے جج رام منوہر نارائن مشرا نے آبروریز سے متعلق ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے کچھ رائے زنی کی تھی، جس سے لوگوں میں غصہ پیدا ہوگیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔