انفورسیمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED ہتھیاروں کے ڈیلر سنجے بھنڈاری سے وابستہ کالے دھن کو جائز بنانے کے ایک معاملے کے سلسلے میں کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ نئی دلّی میں ED کے دفتر پر اُن سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ اس سے قبل ایجنسی نے جناب واڈرا سے کالے دھن کو جائز بنانے کے ایک اور معاملے میں پوچھ تاچھ کی تھی، جس کا تعلق ان کی کمپنی کی جانب سے گروگرام میں ایک زمین خریدنے سے تھا۔×
Site Admin | July 14, 2025 3:03 PM
انفورسیمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED ہتھیاروں کے ڈیلر سنجے بھنڈاری سے وابستہ کالے دھن کو جائز بنانے کے ایک معاملے میں رابرٹ واڈرا سے پوچھ تاچھ کررہی ہے