انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ، دلی سرکار کے صحت کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج کی رہائش گاہ سمیت دلی NCR میں 13 مختلف مقامات پر تلاشی کی کارروائی کررہی ہے۔ یہ کارروائی دلی کے اسپتال کی تعمیر میں گھپلے سے متعلق ایک معاملے میں کی جارہی ہے۔ اِس سے پہلے دلی پولیس کی بدعنوانی مخالف برانچ نے اِس سلسلے میں پرائیویٹ کنٹریکٹرس اور سرکاری عہدیداروں سمیت سوربھ بھاردواج کے خلاف ایک FIR درج کی تھی۔ ایجنسی نے کہا ہے کہ یہ کارروائی صحت بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی، لاگت میں نامناسب اضافے اور فنڈ کی خرد برد کے سلسلے میں FIR میں درج الزامات کی چھان بین کے دوران اکٹھا کئے گئے مواد کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔
Site Admin | August 26, 2025 2:37 PM
انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے دلی میں اسپتال کی تعمیر سے وابستہ گھپلے کے سلسلے میں دلی کے صحت کے محکمے کے سابق وزیر سوربھ بھاردواج کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں
