December 20, 2025 3:21 PM

printer

انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے نچلی عدالت کے اُس حکم کو چیلنج کرنے کی خاطر دلّی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے

انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے نچلی عدالت کے اُس حکم کو چیلنج کرنے کی خاطر دلّی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے، جس میں نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف کالے دھن کو جائز بنانے کی شکایت پر غور کرنے سے منع کردیا ہے۔ اپنی عرضی میں ED نے نچلی عدالت کی جانب سے اخذ کئے گئے نتیجوں پر سوال اٹھایا ہے اور اُس فیصلے سے متعلق اپیل پر غور کرنے کی مانگ کی ہے، جس میں کالے دھن کو جائز بنائے جانے کی روک تھام سے متعلق قانون PMLA کے تحت ایجنسی کی شکایت پر کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دلّی کی ایک عدالت نے منگل کو نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پانچ دوسرے افراد کے خلاف ED کے کالے دھن کو جائز بنائے جانے کے معاملے پر غور کرنے سے انکار کردیا تھا۔ البتہ عدالت نے کہا ہے کہ مرکزی ایجنسی اس معاملے میں اپنی چھان بین جاری رکھ سکتی ہے۔ راؤز ایونیو کورٹس کے خصوصی جج Vishal Gogne نے اس سلسلے میں مجسٹریٹ کی ایک عدالت کی جانب سے سنائے گئے حکم کو کالعدم قرار  دے دیا۔ ED نے اب اپنی چارج شیٹ میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، سُمن دوبے، سیم پِتروڈا، ینگ انڈین، Dotex Marchandise اور سنیل بھنڈاری کو خاص ملزم قرار دیا ہے۔ الزام لگایا گیا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ جنرلس لمیٹڈ کے دو ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے اثاثوں کو غلط طریقے لیا گیا۔×