انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ ED، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں 40 سے زیادہ جگہوں پر چھاپے مار رہی ہے۔ یہ کارروائی، کالے دھن کو جائز بنانے کے کیس میں غیر قانونی کوئلہ کانکنی کی تفتیش کے سلسلے میں کی جا رہی ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ کوئلہ مافیہ کے خلاف ایک سو سے زیادہ ED افسران اور عملہ یہ کارروائی انجام دے رہا ہے۔ تلاشی کا کام آج صبح تقریباً چھ بجے شروع ہوا۔
ED کولکتہ، غیر قانونی کوئلہ کانکنی، اِسے لانے لے جانے اور اِسے ذخیرہ کرنے کے سلسلے میں درگاپور، پرولیا، ہاؤڑا اور کولکتہ ضلعوں کے 24 مقامات پر تلاشی کا یہ کام انجام دے رہی ہے۔
اُدھر جھارکھنڈ میں ED رانچی، 18 جگہوں پر تلاشی لے رہی ہے۔ تلاشی کی اِس کارروائی کا تعلق کوئلے کی چوری اور ناجائز تجارت کے بہت سے بڑے کیسز سے ہے۔x