انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کالے دھن کو جائز بنائے جانے کی روک تھام سے متعلق قانون 2002 کے تحت کیرالہ، تمل ناڈو اور کرناٹک میں 21 ٹھکانوں پر تلاشی لی ہے۔ تلاشی کی یہ کارروائی سبریمالا مندر سے متعلق سونے اور مندر کے دیگر اثاثوں کی خردبرد کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ کیرالہ کرائم برانچ نے اِس سلسلے میں کئی FIR درج کی تھی، جس سے Travancore Devaswom Board، کے عہدیداروں، پرائیویٹ افراد، بچولیے اور جیولرس کے ملوث ہونے کی گہری مجرمانہ سازش کا پتہ چلتا ہے۔ ابتدائی چھان بین سے پتہ چلا ہے کہ ان مصنوعات کو، جن پر سونے کا پانی چڑھتا ہے، جان بوجھ کر سرکاری ریکارڈ میں کاپر پلیٹس دکھایا گیا ہے اور اِنہیں 2019-2025 کے دوران مندر کے احاطے سے غیرقانونی طور پر ہٹا دیا گیا۔ سونے کو مبینہ طور پر چنئی اور کرناٹک میں نجی ٹھکانوں پر کیمیاوی عمل کے ذریعے نکالا گیا۔
Site Admin | January 20, 2026 2:24 PM
انفورسمنٹ ڈائیرکٹوریٹ نے سبری مالا مندر کے اثاثوں میں خرد برد کے الزامات کے تحت تین ریاستوں کے 21 مقامات پر تلاشی کی کارروائی انجام دی ہے