January 23, 2026 3:16 PM

printer

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED گوا نائٹ کلب میں آگ لگنے کے معاملے کے سلسلے میں آج صبح سے ہی مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED گوا نائٹ کلب میں آگ لگنے کے معاملے کے سلسلے میں آج صبح سے ہی مختلف مقامات پر تلاشی مہم چلا رہی ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ چھاپے ماری کی ان کارروائیوں کا مقصد کلب کے غیرقانونی کام کاج اور اِس کے پرموٹرس کے کردار سے منسلک کالے دھن کو جائز بنانے کے رُخ کی جانچ کرنا ہے۔ گوا میں آگ لگنے کے واقعے کے پس منظر میں یہ کارروائی کی جارہی ہے، جس میں گزشتہ سال 6 دسمبر کو 25 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔ ED کے مطابق دِلی اور گوا میں آٹھ سے نو مقامات پر تلاشی مہم جاری ہے، اِن میں لوتھرا برادران اور گوا کے Arpora میں Birch by Romeo Lane کے مالک اجے گپتا کے رہائش گاہ اور دفتر بھی شامل ہیں۔×