انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ-ED نے سونے کی اسمگلنگ کے سنسنی خیز معاملے میں تحقیقات شروع کردی ہیں، جس میں کرناٹک کے DGP ’کے راماچندر راؤ‘ کی بیٹی اور کنڑ اداکارہ رانیہ راؤ ملوث ہیں۔ ED نے بینگلورو میں آٹھ مقامات اور دیگر جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔ ED نے کل دیر شام تک بینگلورو کے Lavelle روڈ پر واقع رانیہ راؤ کے گھر پر تلاشی کی کارروائی انجام دی۔ ED نے رانیہ کے قریبی دوست Tarun Raju کے گھر پر بھی چھاپے ماری کی کارروائی انجام دی، جسے حال ہی میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو، انٹلیجنس-DRI نے گرفتار کیا ہے۔ DRI نے رانیہ راؤ کے شوہر جتن وجے کمار Hukkeri کے فلیٹس اور ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے۔
ذرائع کے مطابق چھان بین میں پتہ لگا ہے کہ رانیہ راؤ نے جتن کے کریڈٹ کارڈ سے بینگلورو سے دبئی آنے جانے کے ٹکٹ بک کئے تھے، جس کے سبب سونے کی اسمگلنگ کے معاملے میں ان کے ملوث ہونے کا شک پیدا ہوتا ہے۔×