انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے آج صبح چنئی میں ایک سرکردہ فلمساز آکاش بھاسکرن کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپے مارنے کی کارروائی انجام دی۔ Dawn Pictures کے پروڈیوسر ایک ہدایت کار بھی ہیں۔ انہوں نے دھنش، شیوا کارتیکیان اور Simbu کے ساتھ فلمیں بھی بنائی ہیں، جو کافی مقبول ہوئیں۔
ED کے اہلکاروں نے، CRPF کی معاونت کے ساتھ چنئی میں گھپلے سے منسلک عہدیداروں کی رہائش گاہوں اور TASMAC کے کئی دفاتر کی تلاشی بھی لی۔ چھاپے مارنے کی اس کارروائی کا تعلق مدراس ہائی کورٹ میں دائر کیے گئے ایک کیس سے ہے، جہاں یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ایک ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے۔