January 10, 2026 9:46 PM

printer

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے I-PAC کیس میں کلکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے سماعت ملتوی کئے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے I-PAC کیس کے سلسلے میں آج سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ ED نے اِس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی ہے۔اُدھر مغربی بنگال سرکار نے بھی عدالت عالیہ میں ایک اپیل دائر کی ہے، جس میں یہ درخواست کی گئی ہے کہ اُسے سماعت کا موقع دیئے بغیر کوئی حکم جاری نہیں کیا جائے۔ اس سے پہلے جمعرات کو ED نے کولکاتہ میں Consultancy فرم I-PAC اور اُس کے ڈائریکٹر پرتیک جین کے ٹھکانوں پر تلاشی کی کارروائی کی تھی۔ کروڑوں روپئے کے مبینہ کوئلہ گھپلے کے کیس میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حصے کے طور پر تلاشی کی یہ کارروائی کی گئی تھی۔
ایجنسی نے الزام لگایا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اُس مقام پر داخل ہوگئیں جہاں چھاپے مارنے کی کارروائی کی جارہی تھی۔ وہ کچھ دستاویزات اور الیکٹرانک آلات سمیت اہم ثبوت بھی اپنے ساتھ لے گئیں۔
دوسری طرف محترمہ ممتا بنرجی نے مرکزی ایجنسی پر آگے نکل کر کام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
اس سے قبل ED نے کَل کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کرکے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کے خلاف CBI چھان بین کی اپیل کی تھی۔ ہائیکورٹ نے اِس معاملے کی سماعت 14 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔