July 10, 2025 3:07 PM

printer

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29 اداکاروں کے خلاف مبینہ طور پر کالے دھن کو جائز بنانے کا ایک معاملہ دائر کیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 29 اداکاروں، Influencers اور Youtubers کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی سٹہ بازی کو فروغ دینے کے سلسلے میں کالے دھن کو جائز بنانے کا ایک معاملہ دائر کیا ہے۔ اِس طرح کی کارروائی Public Gambling Act کی خلاف ورزی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جن لوگوں پر مقدمہ دائر کیا ہے، اُن میں فلم اداکار Vijay Deverakonda، رانا Daggubati، پرکاش راج، نِدھی اگروال اور Pranitha Subhash شامل ہیں۔ یہ تحقیقات تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں دائر کی گئی پانچ FIR کی بنیاد پر کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت کی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو شبہ ہے کہ اس کام کیلئے Junglee Rummy، A23، JeetWin، Parimatch اور Lotus365 سمیت دیگر پلیٹ فارمس کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ پتہ لگانے کیلئے بڑے پیمانے پر چھان بین جاری ہے کہ اِن Apps کے ذریعے غیرقانونی طور پر کتنی رقم حاصل کی گئی ہے اور اِن شخصیات کا اِس میں کیا کردار رہا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔