January 8, 2026 2:41 PM

printer

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چھ ریاستوں میں فرضی طور پر سرکاری کام دھندے فراہم کرنے کے سلسلے میں 15 جگہوں پر چھاپے مارے ہیں۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ملک بھر میں سرگرم ایک منظم گروہ کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی ہے، جو سرکاری ملازمت دینے کے نام پر جعل سازی کرتا ہے۔ خبروں کے مطابق چھ ریاستوں کے 13 شہروں میں 15 جگہوں پر یہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اِن میں بہار میں مظفر پور اور موتیہاری، بنگال میں کولکاتہ، کیرالہ میں ارنا کولم، پنڈالم، اَڈور اور کڈور شامل ہیں۔ اِن کے علاوہ گجرات اور اترپردیش میں بھی کئی شہروں میں چھاپے کی کارروائی جاری ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا کہنا ہے کہ ابتداء میں بھارتی ریلوے کے نام پر یہ جعل سازی کی جارہی تھی۔ بعد میں تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ 40 دوسرے سرکاری اداروں اور محکموں کے نام پر بھی یہ دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔ x