انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ نے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق کالے دھن کو جائز بنانے کے ایک معاملے میں کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نامزد کرتے ہوئے دلّی کی راؤز ایوینو عدالت میں ایک فرد جرم داخل کی ہے۔ فردِ جرم میں، بیرون ممالک سے متعلق امور کے کانگریس کے رہنما Sam Pitroda، سومن دوبے اور دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔ خصوصی جج Vishal Gonge نے اِس معاملے میں مزید سماعت کیلئے اِس ماہ کی 25 تاریخ مقرر کی ہے۔ کالے دھن کو جائز بنانے کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت استغاثے کی جانب سے ایک عذر داری داخل کی گئی ہے۔
انفورسمینٹ ڈائریکٹریٹ نے 2014 میں پارلیمنٹ رکن سبرامنیم سوامی کی جانب سے ایک شکایت کے بعد نیشنل ہیرالڈ معاملے میں اپنی تحقیقات شروع کی تھی۔ انہوں نے سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس کے دیگر سینئر رہنماؤں پر محض 50 لاکھ روپے کی رقم میں Associated Journal لمٹیڈ کی املاک حاصل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ AJL کے املاک، 2 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی تھیں۔ نیشنل ہیرالڈ، AJL شائع کرتا تھا اور وہ Young Indian پرائیویٹ لمٹیڈ کی ملکیت تھا۔
سونیا گاندھی اور راہل گاندھی، دونوں Young Indian میں 38-38 فیصد کے ساتھ بڑے حصے دار ہیں۔
کانگریس کی جانب سے مبینہ طور پر منظور کیے گئے قرض سے AJL کی ملکیت اور 50 لاکھ روپے میں اُس کے اثاثے حاصل کرنے کے الزامات کے سلسلے میں انفورسمینٹ ڈائریکریٹ، Young Indian کی چھان بین کر رہی ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی کے شوہر Robert Vadra سے آج پوچھ تاچھ کی ہے۔ یہ پوچھ تاچھ ہریانہ میں زمین کی فروخت کے ایک معاملے سے متعلق کالے دھن کو جائز بنانے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔اِس سے پہلے صبح میں جناب واڈرا ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کیلئے قومی راجدھانی میں ED کے دفتر پہنچے تھے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اُنہیں کل پھر پوچھ تاچھ کیلئے بلایا ہے۔
کانگریس نے، نیشنل ہیرالڈ کالے دھن کو جائز بنانے کے معاملے میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی فرد جرم پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ایجنسی کا یہ اقدام کچھ اور نہیں بلکہ انتقام کی سیاست ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں پارٹی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے اس اقدام کی تنقید کی۔ اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی نے ای ڈی کی کارروائی کو انتقامی سیاست قرار دینے کیلئے اپوزیشن پارٹی کی سرزنش کی۔ آکاشوانی نیوز کے ساتھ بات کرتے ہوئے پارٹی کے ترجمان Nalin Kohli نے کہا کہ اسے صرف انتقامی کارروائی قرار دینے سے اصل معاملہ معدوم نہیں پڑتا جو کہ زیر تحقیقات ہے۔
Site Admin | April 15, 2025 9:56 PM
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کے مبینہ معاملے میں کانگریس لیڈروں، سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر کے خلاف فردِ جرم داخل کی ہے