انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنگلورو میں پانچ مقامات پر تلاشی کی کارروائی کررہا ہے۔ یہ کارروائی کرناٹک کے MLA ایس این سُباّ ریڈی اور اُن کے کنبے کے ارکان کے پاس ایسے غیرملکی اثاثوں کے سلسلے میں کی جارہی ہے، جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔ تلاشی کی کارروائی ملزموں اور ان کے اہم ساتھیوں کی رہائش گاہوں اور کاروباری ٹھکانوں پر انجام دی جارہی ہے۔ اُن پر الزام ہے کہ انہوں نے جن غیرملکی اثاثوں کا انکشاف نہیں کیا تھا، اُن میں غیرملکی کھاتوں میں رکھی گئی رقم، موٹر گاڑیوں میں لگائی گئی رقم اور ملیشیا، ہانگ کانگ اور جرمنی سمیت دیگر ملکوں میں غیرمنقولہ املاک شامل ہیں۔
Site Admin | July 10, 2025 3:03 PM
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ بنگلورو میں پانچ مقامات پر تلاشی کی کارروائی کررہا ہے۔