انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایک عالمی سائبر فراڈ کیس کے سلسلے میں آج دلّی، نوئیڈا، گروگرام اور دہرا دون میں 11 مقامات پر تلاشی کی کارروائی کررہی ہے۔ ED کے مطابق دھوکہ دہی کرنے والوں نے فرضی پولیس، جانچ افسر اور تکنیکی سپورٹ سروِس کے ایجنٹ بن کر غیر ملکی اور بھارتی شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی۔ متاثرہ افراد کو گرفتاری کی دھمکی دی گئی اور اُن سے مالی اثاثے اینٹھ لیے گئے، جسے کرپٹو کرنسی میں بدل دیا گیا۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ ملزموں نے کرپٹو کرنسی میں تقریباً 260 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے، جسے متحدہ عرب امارات میں مختلف حوالہ آپریٹرس اور افراد کے ذریعے نقد رقم میں بدل دیا گیا۔
Site Admin | August 6, 2025 2:36 PM
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایک عالمی سائبر فراڈ کیس کے سلسلے میں آج دلّی، نوئیڈا، گروگرام اور دہرا دون میں 11 مقامات پر تلاشی کی کارروائی کررہی ہے