الیکٹرانکس اور معلومات ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج اِس بات پر زور دیا کہ بھارت کی ابھرتی ہوئی سیمی کنڈکٹر صنعت کیلئے ایڈوانسڈ لیتھو گرافی کی ٹیکنالوجی کی اہمیت ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ نیدرلینڈ کے اُن کے دورے کے دوران، اُن کا مقصد لیتھو گرافی سے تعلق رکھنے والی ایڈوانسڈ ٹیکنالوجیوں کو سمجھنا تھا۔ انھوں نے کہا کہ گجرات کے شہر Dholera میں بننے والی سیمی کنڈکٹر فیبری کیشن فیسلیٹی، ایڈوانسڈ سیمی کنڈکٹر میٹیریل لیتھو گرافی کمپنی سے حاصل ہونے والے آلات استعمال کرے گی جو لیتھو گرافک ٹولس فراہم کرنے والی دنیا کی سرکردہ کمپنی ہے۔
Site Admin | January 23, 2026 9:54 PM
انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ عالمی مینوفیکچررز، ڈیزائن کی صلاحیتوں، ٹیلنٹ اور مربوط پالیسیوں کیلئے بھارت آرہے ہیں