حقوق انسانی سے متعلق بھارتی قومی کمیشن NHRC نے کیرالہ، منی پور اور تریپورہ کے چیف سکریٹریوں کو صحافیوں پر مبینہ حملے کے معاملے میں نوٹس جاری کیا ہے اور دو ہفتے کے اندر تفصیلی رپورٹ جمع کرنے کہا ہے۔ مبینہ طور پر اِن تینوں معاملوں میں متاثرین کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور پولیس نے FIR درج کی تھی۔
میڈیا خبروں کا خود سے نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ ریاستوں کے DGP سے کہا ہے کہ وہ اِن کیسوں کی موجودہ صورتحال یا تحقیقات کے بارے میں مطلع کریں اور یہ بھی بتائیں کہ مستقبل میں ایسا دوبارہ نہیں ہوگا، اِس کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔