October 22, 2025 10:05 PM

printer

انسانی حقوق کے قومی کمیشن NHRC نے ایک معذور RTI کارکن کی موت کے سلسلے میں گجرات کے چیف سکریٹری اور ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے

انسانی حقوق کے قومی کمیشن NHRC نے ایک معذور RTI کارکن کی موت کے سلسلے میں گجرات کے چیف سکریٹری اور ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اطلاع ہے کہ گجرات کے Tharad ضلع میں اپنی رہائش سے قریب ایک علاقے سے اِس مہینے کی 12 تاریخ کو انہیں اغوا کرلیا گیا تھا اور اِس کے بعد 14 تاریخ کو ایک نہر سے اُن کی لاش برآمد ہوئی۔ میڈیا کی خبروں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے دو ہفتے کے اندر اِس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق مذکورہ RTI کارکن نے سرکاری و نجی شراکت داری اسکیم کے تحت جھگیوں کی تعمیر نو پروجیکٹ میں مقامی بِلڈروں کے ذریعے مبینہ طور پر مستفیدین کے فرضی دستاویزات داخل کرنے اور دیگر بے ضابطگیوں کے بارے میں حکام کے پاس شکایت درج کرائی تھی۔

کمیشن نے کہا ہے کہ اِس خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو یہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔