July 16, 2025 10:19 PM

printer

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے پاکستان کے بلوچستان صوبے میں قتل کے تینتیس معاملوں اور جبری گمشدگیوں کے چوراسی معاملوں کا انکشاف کیا ہے۔

انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے آج، جون کے مہینے میں پاکستان کے بلوچستان صوبے میں درج ہوئے ماورائے عدالت قتل کے 33 معاملوں اور جبری گمشدگیوں کے 84 معاملوں کا انکشاف کیا ہے۔ Baloch  national movements کے انسانی حقوق کے محکمےPaank  کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق متاثرین میں طلبہ، شعراء، کسان اور کارکنان شامل تھے جنہیں مبینہ طور پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے پر نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں پاکستانی فوج، Frontier corps، انسداد دہشت گردی کے محکمے اور منظم طریقہ سے اغوا کرنے، اذیت دینے اور ہلاک کرنے والے ریاست کی جانب سے حمایت یافتہ گروپوں پر الزام لگایا  گیا ہے۔ ×