انسانی حقوق کا قومی کمیشن، وزارت خارجہ کے اشتراک سے کل نئی دلّی میں انسانی حقوق سے متعلق بھارتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون-آئی ٹی ای سی ایگزیکیٹو صلاحیت سازی کے 6 روزہ پروگام کا آغاز کرے گا۔ کل، عالمی جنوب کے انسانی حقوق کے قومی اداروں کے اعلیٰ افسران کیلئے 6 روزہ پروگرام کا آغاز ہوگا۔ اس پروگرام کا مقصد انسانی حقوق، بین الاقوامی منظر ناموں اور این ایچ آر سی کے تجربے کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ شرکاء میں بیداری بڑھائی جاسکے۔اس پروگرام کا مقصد جامع صلاحیت سازی اور تجربات شیئر کرکے جنوب سے جنوب کے باہمی تعاون کو مستحکم کرنا، اشتراک اور رابطوں کو بڑھانا اور حقوق انسانی کے تحفظ کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔
حقوق انسانی کے چیئرپرسن جسٹس وی راما سبرامنیم، اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ توقع ہے کہ اس پروگرام میں عالمی جنوب کے 14 ملکوں کے NHRIs کے تقریباً 47 شرکاء شرکت کریں گے۔
Site Admin | March 2, 2025 9:37 PM
انسانی حقوق کا قومی کمیشن، وزارت خارجہ کے اشتراک سے کل نئی دلّی میں انسانی حقوق سے متعلق بھارتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون-آئی ٹی ای سی ایگزیکیٹو صلاحیت سازی کے 6 روزہ پروگام کا آغاز کرے گا