انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر نے کل کہا کہ غزہ میں مئی کے اواخر کے بعد سے کم از کم ایک ہزار 760 فلسطینی، امداد حاصل کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک کردیئے گئے ہیں۔ اگست کی شروعات میں شائع اُس کے گزشتہ اعداد وشمار کے بعد سے مرنے والوں کی تعداد میں کئی سو افراد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 994 افراد، انسانی امداد سے متعلق غزہ Humanitarian فاؤنڈیشن-GHF مراکز کے آس پاس ہلاک ہوئے، جبکہ مزید 766 افراد سپلائی قافلوں کے راستوں پر ہلاک کئے گئے۔ فلسطین کیلئے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے دفتر نے ایک بیان میں بتایا کہ ان میں سے زیادہ تر ہلاکتوں کا ارتکاب اسرائیلی فوج نے کیا۔×