March 2, 2025 9:35 PM

printer

انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کی وکالت کرنے والے گروپوں کے اتحاد نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جبراً افغان مہاجروں کو ملک سے باہر کرنے کے عمل پر روک لگائے اور کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

انسانی حقوق اور پناہ گزینوں کی وکالت کرنے والے گروپوں کے اتحاد نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جبراً افغان مہاجروں کو ملک سے باہر کرنے کے عمل پر روک لگائے اور کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایک کھلے مراسلے میں اس نے بڑے پیمانے پر کی جانے والی گرفتاریوں اور ملک سے باہر کرنے کے عمل کی مذمت کی ہے اور خبردار کیا کہ کئی افغان اس طرح کی ظلم وستم سے بھاگ گئے ہیں۔ پاکستان نے افغان مہاجروں کیلئے 31 مارچ 2025 آخری تاریخ مقرر کی ہے کہ وہ یا تو رضاکارانہ طور پر اس مدت کے دوران ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا ملک بدری کا سامنا کریں۔ علاوہ ازیں کئی افغان، امریکہ، جرمنی اور آسٹریلیا جیسے ملکوں میں دوبارہ آباد کئے جانے کے منتظر ہیں۔اتحاد نے ویزا فیس بڑھانے، پولیس کے ذریعہ کارکنان کو گرفتار کئے جانے اور بچوں کو کسی ذمے دار شخص کی معیت کے بغیر ملک سے باہر کرنے کی بھی مذمت کی ہے۔ حاملہ خواتین اور معذور افراد بھی اس طرح کے حالات سے دوچار ہیں۔