July 17, 2025 3:03 PM

printer

اندور کو مسلسل آٹھویں مرتبہ سب سے صاف ستھرے شہر کا ایوارڈ ملا ہے۔ صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو نے مختلف زمروں میں 78 سووچھ سرویکشن ایوارڈز عطا کئے۔

اِندور نے  مرکزی سرکار کے صفائی ستھرائی سے متعلق سالانہ جائزے میں لگاتار آٹھویں سال بھارت کا سب سے صاف ستھرا شہر ہونے کا اپنا خطاب برقرار رکھا ہے، جبکہ سورت کو دوسری اور نوی ممبئی کو تیسری پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔  صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں منعقدہ ایک تقریب میں سُوَچھ سرویکشن 2024-25 ایوارڈز عطا کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ مرمو نے زور دے کر کہا کہ صفائی ستھرائی ملک کی ثقافتی بیداری کی بنیاد ہے۔ انہوں نے سُوَچھ بھارت مشن کے تحت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سُوَچھ سرویکشن ایک کامیاب پہل ثابت ہوا ہے۔ تقریب کے دوران مختلف زمروں میں کُل 78 ایوارڈز  دیئے گئے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔