انخابی کمیشن، آج سے نئی دلّی میں جمہوریت اور چناؤ بندوبست سے متعلق انڈیا انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

انتخابی کمیشن، آج سے نئی دلّی میں جمہوریت اور چناؤ بندوبست سے متعلق انڈیا انٹرنیشنل کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ یہ تین روزہ کانفرنس اپنی نوعیت کی سب سے بڑی عالمی کانفرنس ہوگی، جس کا انعقاد جمہوریت اور انتخابی بندوبست کے میدان میں بھارت کی طرف سے کیا جارہا ہے۔

امید ہے کہ دنیا بھر کے 70 سے زیادہ ملکوں کی نمائندگی کرنے والے تقریباً 100 بین الاقوامی مندوبین اِس تین روزہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اِس کانفرنس میں بین الاقوامی تنظیموں، بھارت میں قائم غیر ملکی مشنوں کے نمائندے، تعلیمی دانشور اور چناؤ بندوبست کے شعبے کے ماہرین بھی شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں کمیشن، دنیا کو انتخابات کو درپیش مشترکہ چیلنجوں پر مذاکرات اور تعاون میں گہرائی لانے کے مقصد سے چناؤ بندوبست کے مختلف اداروں کے ساتھ 40 دو طرفہ میٹنگس کا انعقاد کرے گا۔ اِس کے علاوہ موضوعاتی اجلاس میں اہم عالمی انتخابی معاملات، انتخابات سے متعلق بین الاقوامی معیارات کے ماڈل اور انتخابی عمل میں اختراعات اور بہترین طور طریقوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

کانفرنس کے ساتھ ساتھ ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جس میں بھارت میں انتخابات کرانے کی سطح اور پیچیدگی کو نمایاں کیا جائے گا۔