انتخابی کمیشن کی جانب سے ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِثانی SIR کے دوسرے مرحلے میں تیزی آتی جارہی ہے۔
مدھیہ پردیش میں یہ عمل تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انتخابی کمیشن کی ہدایات کے مطابق مدھیہ پردیش میں SIR کا کام تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاست کے 12 سے زیادہ ضلعوں میں ذاتی معلومات سے متعلق فارمس کو ڈیجیٹل شکل دینے کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔ Damoh ضلعے میں ووٹر فہرستوں پر تفصیلی نظرِثانی کا کام قریب قریب پورا ہوگیا ہے۔ اِدھر معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر مدھیہ پردیش سرکار نے ایک منفرد پہل کی ہے۔ SIR-2026 کے تحت اشاروں کی زبان میں ایک خصوصی ویڈیو جاری کیا گیا ہے تاکہ 2003 کی ووٹر فہرستوں میں اپنا نام ڈھونڈنے میں آسانی ہوسکے۔ اِس پہل کا مقصد معذور افراد کی مساویانہ شمولیت کو یقینی بنانا اور جمہوری عمل کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
اِدھر اترپردیش میں بھی خصوصی تفصیلی نظرِثانی SIR مہم کے تحت ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کا کام تیزی کے ساتھ چل رہا ہے۔ ریاست کے اعلیٰ چناؤ افسر Navdeep Rinwa نے بتایا کہ 91 ہزار سے زیادہ بوتھوں پر SIR کا 100 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
امبیڈکر نگر کے ضلع چناؤ افسر انوپم شُکلا نے بتایا کہ ضلعے میں خصوصی تفصیلی نظرِثانی کا کام قریب قریب 100 فیصد ہوچکا ہے۔ امروہہ میں SIR کا کام قریب قریب 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ فتح پور ضلعے میں SIR عمل کے تحت نواسی فیصد تصدیق کا کام پورا ہوچکا ہے۔ گورکھپور میں بھی ووٹر فہرستوں پر نظرثانی کا کام تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ ضلع مجسٹریٹ دیپک Meena نے بتایا کہ چناؤ میں شفافیت اور رائے دہندگان کے حقوق کے تحفظ کیلئے یہ عمل اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے سبھی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی بھرپور شمولیت کو یقینی بنائیں۔