September 18, 2025 9:36 AM | EC - EVM Ballot Paper

printer

انتخابی کمیشن نے EVM Ballot Papers کے ڈیزائن اور اُن کی چھپائی کے لیے انتخابات کے انعقاد سے متعلق ضابطوں کے تحت موجودہ رہنماء اصولوں پر نظرثانی کی ہے، تاکہ اِنہیں اور زیادہ واضح اور پڑھنے میں سہل بنایا جاسکے۔

انتخابی کمیشن نے EVM Ballot Papers کے ڈیزائن اور اُن کی چھپائی کے لیے انتخابات کے انعقاد سے متعلق ضابطوں کے تحت موجودہ رہنماء اصولوں پر نظرثانی کی ہے، تاکہ اِنہیں اور زیادہ واضح اور پڑھنے میں سہل بنایا جاسکے۔ یہ پہل انتخابی کمیشن کے اُن 28 اقدامات کے عین مطابق ہے، جو  اُس نے چناؤ عمل کو مربوط اور بہتر بنانے نیز رائے دہندگان کے لیے زیادہ سہولت پیدا کرنے کی خاطر گزشتہ 6 مہینوں کے دوران کیے ہیں۔

رہنماء اصولوں کے مطابق EVM Ballot Papers  پر امیدواروں کی رنگین تصویر ہوگی اور Photo کے لیے مخصوص تین-چوتھائی حصے پر امیدوار کا چہرا بہتر انداز سے دیکھا  جاسکے گا۔ چناؤ کمیشن نے بتایا ہے کہ نئی طرز کے EVM Ballot Papers آئندہ ہونے والے انتخابات میں استعمال کیے جائیں گے اور اِس کی شروعات بہار سے ہوگی۔ کمیشن نے اِس سلسلے میں سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اعلیٰ  چناؤ افسروں کو مراسلہ بھیجا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔