انتخابی کمیشن نے EVM بیلٹ پیپرز پر پرنٹ کی جانے والی تحریر کو زیادہ واضح اور پڑھنے کے قابل بنانے کے مقصد سے انتخابات کے انعقاد سے متعلق ضابطوں کے تحت موجودہ رہنماء خطوط پر نظرثانی کی ہے۔
اب سے امیدواروں کی کَلرڈ تصاویر کاغذ کے تین-چوتھائی حصے پر پرنٹ کی جائیں گی، تاکہ وہ واضح نظر آئیں۔ اِس کے علاوہ یکسانیت لانے کے مقصد سے سبھی امیدواروں کے نام اور NOTA کو اُسی Font میں پرنٹ کیا جائے گا، تاکہ اُنہیں آسانی سے پڑھا جاسکے۔ انتخابی کمیشن نے بتایا کہ نظرثانی شدہ EVM بیلٹ پیپرز کا استعمال آنے والے بہار انتخابات میں کیا جائے گا۔
انتخابی کمیشن نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے CEOs کو ہدایت دی ہے کہ بیلٹ پیپر کی ایک Sheet پر 15 سے زیادہ امیدواروں کے نام شائع نہ کیے جائیں اور NOTA کا متبادل، پینل کے آخری نام کے نیچے ہو۔
Site Admin | September 17, 2025 9:54 PM
انتخابی کمیشن نے EVM کے بیلیٹ پیپر کے ڈیزائن اور چھپائی سے متعلق رہنما خطوط پر نظرثانی کی ہے