آج انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں خصوصی نظرثانی عمل SIR مناسب طور پر چل رہا ہے اور اندراج کے فارم 25 جولائی کی آخری تاریخ سے کافی پہلے جمع کرلئے جائیں گے۔ ایک بیان میں کمیشن نے کہا ہے کہ SIR ہدایات کے جاری کئے جانے کے ابتدائی 14 دنوں میں اندراج سے متعلق تقریباً 47 فیصد فارم جمع کرلئے گئے تھے۔ اب تک بہار میں تقریباً 7 کروڑ 90 لاکھ ووٹروں کے تین کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ اندراج کے فارم جمع کئے جاچکے ہیں۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ 20 ہزار سے زیادہ اضافی بوتھ سطح کے افسروں کے ساتھ فارم جمع کرنے میں مزید تیزی آگئی ہے۔
Site Admin | July 8, 2025 9:35 PM
انتخابی کمیشن نے 25 جولائی کی آخری مدت سے پہلے بہار میں ووٹروں کے اندراج کے فارم جمع کرنے کے عمل کو مکمل کرنے پر اعتماد ظاہر کیا ہے
