ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 1, 2025 3:18 PM

printer

انتخابی کمیشن نے 2025 کی چناؤ فہرستوں کا مسودہ بہار کے سبھی 38 ضلع انتخابی افسران و ضلع مجسٹریٹ کو بھیج دیا ہے

بہار میں 2025 کی چناؤ فہرستوں کا مسودہ آج سبھی 38 ضلع انتخابی افسران و ضلع مجسٹریٹ کو بھیج دیا گیا ہے۔ چناؤ فہرستوں کی اس ابتدائی شکل کے دوران ووٹروں کے نام شامل کرنے اور نکالنے کا عمل یکم ستمبر تک تسلیم کیا جائے گا۔ یہ چناؤ فہرستیں بھارت کے انتخابی کمیشن کی طرف سے، تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو بھیجی جائیں گی۔
ایسے رائے دہندگان، جنہیں چناؤ فہرستوں میں واقعی پریشانی کا سامنا ہے، ان فہرستوں میں اپنا نام شامل کرنے یا نکالے جانے سے متعلق اپنے دعوؤں اور اعتراضات کا اندراج اپنے متعلقہ چناؤ افسران کے یہاں کراسکتے ہیں، جنہیں ERO کے نام سے جانا جاتا ہے۔ سبھی اسمبلی حلقوں کیلئے 243 ای آر اوز اِن ووٹروں، سیاسی پارٹیوں، مجاز شہریوں کے دعوؤں کی تصدیق کریں گے اور وہ، یہ عمل 25 ستمبر تک پورا کرلیں گے۔ اس عمل کیلئے 90 ہزار سے زیادہ بوتھ سطح کے افسران تعینات کئے گئے ہیں۔ رائے دہندگان اپنی پریشانیوں کا اندراج کراسکیں، اس عمل میں آسانی کیلئے بڑی تعداد میں خصوصی کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔