انتخابی کمیشن نے ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے پر 474 رجسٹرڈ غیرتسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کو ڈی لسٹ کردیا ہے۔ یہ فیصلہ سال 2019 سے لگاتار چھ سال تک ایک بھی انتخاب نہ لڑنے کی بنا پر لیا گیا جو کہ ایک ضروری شرط ہے۔ اس عمل کے پہلے مرحلے میں انتخابی کمیشن نے گذشتہ مہینے 334 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا تھا۔اس قدم کے بعد گذشتہ دو مہینے کے دوران ڈی لسٹ کی گئی رجسٹرڈ غیرتسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کی تعداد 808 ہوگئی ہے۔
Site Admin | September 19, 2025 9:40 PM
انتخابی کمیشن نے گذشتہ 6 سال کے دوران کوئی انتخاب نہ لڑنے پر 474 رجسٹرڈ غیر تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیا ہے