ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 25, 2025 10:01 PM

printer

انتخابی کمیشن نے گذشتہ چھ مہینے کے دوران قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کی ہے، جس کی طویل عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی

انتخابی کمیشن نے گذشتہ چھ مہینے کے دوران قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ تعمیری بات چیت کی ہے، جس کی طویل عرصے سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ کمیشن نے سبھی تسلیم شدہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ منصوبہ بند طریقے سے میٹنگوں کے کئی دور منعقد کئے۔ یہ میٹنگیں چیف انتخابی کمشنر گیانیش کمار نے اِس سال مارچ میں دیگر انتخابی کمشنروں، ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سَندھو اور ڈاکٹر وویک جوشی کی موجودگی میں چیف انتخابی افسران CEOs کی کانفرنس کے دوران کیں۔ اس کے مطابق، سبھی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ 4 ہزار 719 طے شدہ میٹنگیں ہوئیں، جن میں CEOs نے40 ، ضلع انتخابی افسران نے 800 اور الیکٹورل رول افسران نے 3 ہزار 879 میٹنگیں کیں، جن میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 28 ہزار سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔